السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ! ہماری کمیٹی کا مقصد اُن مسلمانوں کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے جو اللہ کے گھر کی زیارت کرنا چاہتے ہیں، مگر مہنگائی کے اس دور میں اکٹھی رقم ادا نہیں کر سکتے — اور انہیں عمرہ کروانا ہے۔
کمیٹی کی مکمل تفصیل
- ماہانہ قسط: ہر ممبر ہر ماہ 6,500 روپے جمع کروائے گا۔
- کمیٹی کا کل وقت: 43 ماہ۔
- قرعہ اندازی: ہر ماہ قرعہ اندازی ہوگی، جس میں دو خوش نصیب ممبران کے نام نکالے جائیں گے۔
- عمرہ پر روانگی: منتخب ممبران کو گروپ کی شکل میں 21 دن کے لیے عمرہ پر بھیجا جائے گا۔ روانگی کا انتظام عالمِ دین کی زیرِ نگرانی کیا جائے گا۔
- مکہ اور مدینہ کی زیارات: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارات بغیر اضافی پیسوں کے شامل ہوں گی، کمیٹی کی مقررہ شرائط کے مطابق۔
کمیٹی کا آن لائن حساب کتاب
جو ممبر کمیٹی میں شامل ہوگا اسے ایک اکاؤنٹ بنا کر دیا جائے گا۔ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر ویب سائٹ پر اپنی کمیٹی کا مکمل ریکارڈ دیکھ سکتا ہے: کل کتنی اقساط ہیں، کتنی جمع ہو گئیں اور کتنی باقی ہیں۔
لائیو قرعہ اندازی — شفافیت اور اعتماد
قرعہ اندازی ہر ماہ فیس بک پیج، یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر لائیو دکھائی جائے گی۔
کمپنی کی رجسٹریشن
الحمد للہ! ہماری کمپنی SECP (سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان) میں کیٹیگری حج و عمرہ سروسز میں رجسٹرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔
ہمارا مقصد
ممبران کے ساتھ صاف حساب رکھنا، کام کو واضح طریقے سے چلانا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے عمرہ آسان بنانا۔
جزاک اللہ خیراً
ڈائریکٹر: مولانا پیر نور محمد شاہین — چیف ایگزیکٹو: عادل عمران
ہیڈ آفس: مدرسہ باب العلوم، بالمقابل فائن سٹی، کہروڑ پکا روڈ، میلسی